محسن
پیر , 15 مئی 2023ء
(34) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : گندم خریداری کے حوالے سے
ٹارگٹ کا جائزہ اور حکومتی حکامات پر عمل درآمد کروانے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا
، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولراور دیگر افسران نے شرکت
کی - اجلاس میں گندم خریداری سینٹرز میں گندم کے حاصل کردہ ٹارگٹ کا جائزہ لیا گیا
اور متعلقہ افسران کو گندم کے مقرر کردہ ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کرنے کی ہدایت دی
گئی - ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے تمام ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ
خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں سے گندم سمیت باردانہ جلد از جلد وصول کیا
جائے اور پنجاب حکومت کی طرف سے مقرر کردہ گندم ہدف کو پورا کیا جائے -