جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(178) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، نجی بینک سے نکلنے والے سادہ لوح فرد کے ساتھ چار نامعلوم نوسر بازوں کی واردات رونما ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں تیرتھ کا رہائشی ارشد بینک سے تین لاکھ روپے لے کر نکلا کہ نوسر بازی ہو گئی چاروں نوسر بازوں نے سادہ لوح انسان کو باری باری باتوں میں لگا کر رقم نکلوا لی اور گاڑی میں فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی، ایس ایچ او حافظ یاسر کا امید دلاتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔