محسن
بدھ , 27 ستمبر 2023ء
(57) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ
اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیم کی روشن بھیلا میں
کیمیکل سے دودھ بنانے اور فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی ، زہریلا دودھ تلف
، مالک کیخلاف مقدمہ درج - تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ
اتھارٹی قصور راؤ عبیدالرحمن کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے روشن بھیلا میں
شہریوں کو جعلی دودھ کا زہر پلانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر کیمیکلز سے تیار
جعلی دودھ موقع پر تلف کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا -