محسن
منگل , 04 اپریل 2023ء
(40) لوگوں نے پڑھا
قصور : فارنگ کے مختلف واقعات میں لڑکی سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا
گیا ، پولیس تھانہ صدر چونیاں کے علاقہ کوٹ بلا کہ سنگھ میں 32 سالہ ریاض کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز
ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس مصروف کاروائی ہے - علاوہ ازیں پولیس تھانہ سرائے
مغل کے علاقہ باٹھ کلاں کے رہائشی نے اپنی 20 سالہ کزن کو مبینہ طور پر بدچلنی کے
شبہ میں فائرنگ کر کے زخمی کردیا ، جسے جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ، پولیس
مصروف کاروائی -