محسن
پیر , 22 مئی 2023ء
(30) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : جگہ جگہ فاسٹ فوڈز کے غیر
قانونی اور مضر صحت پوائنٹس قائم اور سویٹس اینڈ بیکرز پر غیر معیاری مٹھائی اور بسکٹس
شہر اور گردونواح میں کھلے عام فروخت جاری فوڈ اتھارٹی اور تحصیل انتظامیہ خاموش
تماشائی - ذرائع کے مطابق غیر معیاری اور استعمال شدہ گھی ناقص کیچ پز اورشورما
اور برگرز میں مضر صحت چکن اور دیگر اشیاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی
خطرناک ہیں اور آرٹیفشل فوڈز کلرز کے ساتھ انتہائی خطرناک کیمیکلز مٹھائی اور
بیکری بسکٹس اور دیگر بیکری آئٹمز کی تیاری میں استعمال کیے جا رہے ہیں - جن کے
کھانے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں - شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سی
او محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے ان فاسٹ فوڈز پوائنٹس اور سویٹس اینڈ بیکرز کیخلاف
کاروائی عمل میں لائی جائے -