جمعہ , 18 اکتوبر 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

فیملی کا قبول اسلام کا خوبصورت واقعہ

فیملی کا قبول اسلام کا خوبصورت واقعہ
اتوار , 15 نومبر 2020ء (305) لوگوں نے پڑھا
چونیاں کے نواحی گاؤں لہنا سنگھ والا میں ایک عیسائی خاندان کے 5 افراد نے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل کیا۔ عیسائی  خاندان کے 5 افراد نے مدینہ مسجد میں جاکر اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے والی فیملی کے ارکان کے نئے اسلامی نام یہ رکھے گئے محمد اشفاق شوہر اسکی اہلیہ نور فاطمہ، بیٹے محمد زوہیب، محمد عاشر، اور بیٹی ملائکہ۔ اس موقع پر خاندان کے سربراہ محمد اشفاق نے کہا کہ  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ کے آخری نبی ہیں اور میں انکی عملی زندگی پر تحقیق کے بعد اسلام قبول کر رہا ہوں میں سمجھ گیا ہوں کہ اللہ کے حکم اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کر کے ہی انسان دونوں جہانوں میں فلاح پا سکتا ہے آج کے بعد میں اور میرے اہلخانہ اپنی زندگی اسلامی طریقہ سے گزارنے کا عہد کرتے ہیں۔اس موقع پر تقریب میں عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں سمیت ماسٹر طارق، رانا الیاس خاں، چوہدری عبد الرشید، ماسٹر طاہر و دیگر  معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی، اہل علاقہ نے اس پُر مسرت موقع پر دلی خوشی کا اظہار کیا اور محمد اشفاق اور اسکے اہلخانہ کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
  • بچے اور کنبے
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now