اتوار , 06 ستمبر 2020ء
(295) لوگوں نے پڑھا
چونیاں اور اس کے نوحی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہونے لگی ہے۔ قصائی صفت عطائی انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے۔ جگہ جگہ میٹرنٹی ہوم، زچہ بچہ سنٹر، بنا لائسنس منی میڈیکل سٹور نشہ آور ادویات بیچنے میں مصروف ہیں جبکہ ڈرگ انسپیکٹر گھر بیٹھے صرف تنخواہیں لینے میں مصروف ہیں۔ انسپیکٹروں کا یہ رویہ لوگوں کی زندگیوں کے خطرے کی وجہ بن رہا ہے۔ عوام نے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اپریشن کئے جائیں اور ہمیں ان کے چنگل سے نجات دلائی جائے۔ اور صحت کے شعبے کو بھی اس دیمک سے پاک کیا جائے۔