محسن
پیر , 07 اگست 2023ء
(108) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر عاصم
کی گریڈ 20 میں پروموشن پر ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ اور
دوست احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے - ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال
ڈاکٹر فاروق اور سٹاف کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ان کے لیے نیک
خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر فاروق اور دیگر سٹاف کا کہنا تھا کہ
ڈاکٹر عاصم انتہائی قابل اور محنتی انسان ہیں جو اپنے شعبے میں پوری لگن اور
ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اور ان کی پروموشن ان کی شب وروز محنت
کا نتیجہ ہے - اس موقع پر ڈاکٹرعاصم کا کنہا تھا کہ میری پروموشن میرے اللہ کا خاص
کرم ہے اور میری ایمانداری و محنت کا صلہ ہے - میں اپنے فرض کو ایمانداری اور خدمت
خلق کے تحت سرانجام دیتا ہوں -