محسن
بدھ , 27 ستمبر 2023ء
(49) لوگوں نے پڑھا
قصور : انسپکٹر
جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ دینے کے لیے
فرینڈز آف پولیس کے نام سے سپیشل مہم کا آغاز کیا گیا - جس کا مقصد کمیونٹی اور
پولیس کے درمیان روابطہ کو مضبوط کرنا ہے - اس سلسلہ میں گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری
کالج قصور کے سٹوڈنٹس نے ڈی پی او آفس قصور کا وزٹ کیا ، ڈی پی او قصور نے بچوں کو
ویلکم کیا ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد نے بچوں کو قصور پولیس کی کارکردگی
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے سپیشل انیشیٹو پر بریفنگ دی - ڈی پی او قصور نے
تمام بچوں میں فرینڈز آف پولیس کے بیجز لگائے سٹوڈنٹس نے قصور پولیس کی سروس
ڈلیوری پر خوشی کا اظہار کیا -