محسن
بدھ , 04 اکتوبر 2023ء
(37) لوگوں نے پڑھا
کنگن پور : رسول پور کی رہائشی غریب
اور بے سہارا خاتون کی گائے اور بھینس ہڑپ کرنے پر پولیس ڈرائیور کانسٹیبل محمد
استخار اور ان کے دو ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا - ظالم پولیس ڈرائیور نے
تقریبا چار لاکھ ملیت کے جانور اپنے ساتھیوں سے مل کر ہڑپ کر گیا - غریب اور بے
سہارا عورت کے واپس مانگنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے ، ڈی پی اور
قصور نے نوٹس لے لیا پولیس ڈرائیور کانسٹیبل استخار اور اس کے ساتھیوں کیخلاف ایف آئی
آر کا حکم دے دیا جو کہ تھانہ الہ آباد میں درج کی گئی ڈی پی او قصور کا کہنا ہے
کہ انصاف سب کے لیے برابر ہے چاہے وہ پولیس کا ملازم ہو یا عام آدمی جو بھی جرم
کرے گا اس کیخلاف قانونی کاروائی عمل لائی جائے گی -