محسن
منگل , 23 مئی 2023ء
(34) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو
نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں ریڈ کے دوران زخمی ہونے والے (اے ایس آئی) محمد نوید کی عیادت کی - (اے ایس آئی ) محمد نوید کی صحتیابی کیلئے نیک
خواہشات کا اظہار کیا ، مالی امداد کی اور بہترین علاج کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ، (اے ایس آئی ) محمد
نوید نے گزشتہ رات تھانہ منڈی عثمانوالا میں ملزم ارشاد کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا
تھا مزاحمت پر تیز دھار آلہ سے ملزم نے محمد نوید کو زخمی کر دیا ، پولیس ٹیم نے
ملزم کو گرفتار کر لیا -