محسن
بدھ , 19 جولائی 2023ء
(194) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کوٹرادھاکشن میں ٹریفک
ڈرائیونگ لائسنس سنٹر اور ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کیا – اب شہریوں کو لرنر اور ریگولر لائسنس بنوانے کیلئے
میلوں فاصلہ طے کرنے کی بجائے کوٹرادھاکشن میں ہی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت میسر
ہو گی ، ڈرائیونگ لائسنس سنٹر اور ڈرائیونگ سکول کے قیام پر علاقہ مکینوں نے ڈی پی
او قصور طارق عزیز سندھو کا شکریہ ادا کیا ، افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی صدر خالد
اسلم اور ڈی ایس پی ٹریفک عظمت علی سمیت دیگر پولیس افسران ، تاجروں اور شہریوں کی
کثیر تعداد نے شرکت کی -