محسن
ہفتہ , 19 اگست 2023ء
(54) لوگوں نے پڑھا
قصور : تھانہ صدر پھول نگر پولیس کی ایس ایچ او ڈاکٹر محمد
ذوالفقار کی سربراہی میں کامیاب کاروائی - لمبے جاگیر کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات
فروش دانش عرف تابش گرفتار - ملزم کے قبضہ سے چار کلوگرام کے قریب چرس برآمد ،
مقدمہ درج - ملزم تھانہ صدر پھول نگر کے دو جبکہ تھانہ مانگا منڈی کے ایک مقدمہ میں
مجرم اشتہاری بھی ہے - ملزم دانش عرف تابش عرصہ دراز سے پھول نگر میں منشیات کا
مکروہ کاروبار کر رہا تھا جس کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں - بدنام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ
منشیات فروش کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین
پیش کی -