محسن
پیر , 11 ستمبر 2023ء
(61) لوگوں نے پڑھا
قصور : ضلع قصور میں دریائے ستلج میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے
باعث متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن ان لوگوں کے
گھر گر چکے ہیں اور راشن کا فقدان ہے ، اس سلسلہ میں ڈی پی او قصور طارق عزیز
سندھو نے 100 کے قریب راشن بیگ تیار کروائے جس میں روز مرہ کی اشیائے خوردو نوش
شامل ، ڈی پی او قصور اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور گھروں میں جا
کر راشن تقسیم کیا - ڈی پی او قصور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں کا
دورہ کریں اور متاثرین کی بحالی کے لیے بڑھ جڑھ کر حصہ لیں ، سیلاب متاثرین نے ڈی
پی او قصور اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا -