محسن
جمعہ , 22 ستمبر 2023ء
(38) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈی پی او آفس قصور میں نجی
سکول کے بچوں کا دورہ ، ڈی پی او قصور نے بچوں کو فرینڈز آف پولیس کے بیجز لگائے -
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کمیونٹی
پالیسنگ کو فروغ دینے کے لیے فرینڈز آف پولیس کے نام سے سپیشل مہم کا آغاز کیا گیا
- جس کا مقصد کمیونٹی اور پولیس کے درمیان روابطہ کو مضبوط کرنا ہے - اس سلسلہ میں
نجی سکول کے او لیول کے بچوں نے ڈی پی او آفس قصور کا وزٹ کیا ، ڈی پی او قصور
طارق عزیز سندھو نے بچوں کو ویلکم کیا ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد نے بچوں کو قصور
پولیس کی کارکردگی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے سپیشل انیشیٹو پر بریفنگ دی
- بچوں نے قصور پولیس کی سروس ڈلیوری پر خوشی کا اظہار کیا -