محسن
جمعہ , 03 مارچ 2023ء
(45) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ضلعی پولیس ٹرانسجینڈر
کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
اپنے آفس میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے عہدیدار وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈی پی او
قصور نے کہا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات ہدایات پر ضلع میں جلد
ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹر قائم کیا جارہا ہے تاکہ ٹرانسجینڈر کے حقوق کے تحفظ کو یقینی
بنایا جا سکے، ڈی پی اوقصور نے وفد سے روزمرہ کے دوران پیش آنیوالے مسائل کے متعلق
دریافت کیا اور کہا کہ ضلعی پولیس ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی
بنائے گی -