جمعہ , 27 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

گھریلو جھگڑے پر شوہر نے دوسری بیوی کو مبینہ آگ لگا دی

گھریلو جھگڑے پر شوہر نے دوسری بیوی کو مبینہ آگ لگا دی
منگل , 15 مارچ 2016ء (150) لوگوں نے پڑھا
چو نیاں، نواحی گاوں دیو سیال میں گھر یلوں جھگڑے پر خاوند نے اپنی دوسری بیوی کو آگ لگادی۔ ہسپتال میں خاتون کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ چونیاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم اللہ دتہ کی پہلی بیوی شمیم بی بی سے اولاد پیدا نہ ہوئی تو اس نے چار پانچ ماہ قبل آسیہ بی بی سے دوسری شادی کر لی۔ گزشتہ روز علی الصبح گھر سے آگ لگنے کا شور سن کر اہل خانہ والے جاگے تو آسیہ بی بی کا پورا جسم آگ میں لپٹا ہوا تھا اور وہ بری طرح جھلس چکی تھی جسے تشویشناک حالت میں لاہور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آسیہ کے ورثاء کا کہنا تھا کہ آسیہ کو اسکے خاوند اللہ دتہ نے اپنی پہلی بیوی کیساتھ ملکر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے تاہم اللہ دتہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ روز وہ اپنی پہلی بیوی کے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ آگ کی آوز سن کر اٹھا تو آسیہ کے کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی۔ ملزم نے بتایا کہ گزشتہ رات اسکی دونوں بیویوں کی آپس میں لڑائی ضرور ہوئی تھی۔ پولیس نے آسیہ بی بی کے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
  • کارروائی
  • قانون
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now