محسن
جمعرات , 18 مئی 2023ء
(24) لوگوں نے پڑھا
قصور : دو مختلف واقعات میں شادی
شدہ خاتون سمیت دو افراد نے خود کشی کر لی - تفصیلات کے مطابق 23 سالہ تنزیلہ بی
بی اپنے خاوند سے ناراض ہو کر ستوکی میں اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی وقوعہ کے
روز وہ گھر میں اکیلی تھی اس نے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر موت کو گلے لگا لیا -
ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفس قصور میں تعینات نائب قاصد شہباز احمد نے بیوی کے رویہ سے تنگ
آ کر گنم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ
کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکا ، پولیس مصروف کاروائی ہے -