محسن
ہفتہ , 01 اپریل 2023ء
(129) لوگوں نے پڑھا
ڈسٹرکٹ پبلک سکول (ڈی پی ایس) میں سالانہ
تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی - جس میں
ڈپٹی کمشنر /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس محمد ارشد بھٹی نے بطور مہمان خصوصی
شرکت کی جبکہ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل، ایڈمنسٹریٹرمحمد
جہانگیر چوپڑا، ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض احمد خاں، ممبرز بورڈ آف گورنر،
اساتذہ، والدین، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں سالانہ
امتحانات 2023 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں کیش پرائز، میڈلز
اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے
ڈی پی ایس سکول کی کارکردگی کو سراہا اور طلباء و طالبات کو مزید محنت کرنے اور
آگے بڑھنے کی تاکید کی - بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل، ایڈمنسٹریٹر اور اساتذہ میں
بھی شیلڈ تقسیم کیں –