محسن
اتوار , 19 فروری 2023ء
(74) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈسٹرکٹ پبلک
سکول میں ایک روزہ لوک میلہ کا انقعاد کیا گیا
جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنرو چیئرمین بورڈآف گورنرز محمد ارشد بھٹی
نے کیا - اس موقع پر پرنسپل ڈی ایس پی ،
ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اساتذہ موجود تھے - اس موقع پر طلبا ء و طالبات نے کلچر شو
پیش کیا - مختلف ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کیلئے لوک میلہ میں ایک شاندار لوک
ورثہ قائم کیا گیا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتسان اور
وادی کشمیر کے لوگوں کے طرز زندگی کے اہم پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے اور لوک میلہ میں
ثقافتی اشیاء کے سٹالز،کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز اور بچوں کیلئے جھولے لگائے
گئے تھے۔