محسن
بدھ , 03 مئی 2023ء
(37) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈسٹرکٹ بار قصور اور پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس ہوم
ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ بار قصور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا - جس کا
مقصد پروبیشنر کی اصلاح کرنا تھا جس میں بتایا گیا کہ پروبیشن کا مطلب کیا ہے اور
پروبیشن آفیسر کی کیا ذمہ داری ہے- تقریب کے مہمان خصوصی سینئر سول جج ڈویژن
منزہ عاصم ، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر ملک اسد علی ، ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض
احمد خاں ، صدر بار خالد لطیف ، ماہر نفسیات فاطمہ و دیگر وکلاء اور سائلین نے
شرکت کی - اس موقع پر پروبیشنر کی نفیساتی کونسلنگ کی گئی تا کہ وہ دوبارہ جرائم
سرگرمیوں سے اپنے آپ کو بچا کر اور اچھے امن پسند اور قانون کے پابند ہو کر زندگی
گزار کر معاشرے کی معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں -