محسن
جمعرات , 13 جولائی 2023ء
(125) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات
، ڈاکوؤں نے شہری سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فائرنگ کر کے شہری کو شدید
زخمی کر کے ہوائی فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے - تھانہ سٹی پتوکی کے علاقے
دربار سٹاب کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سجاد کو اسلحہ کے زور پر روکا اور سجاد
سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی چھین کر دونوں ٹانگوں پر فائر مار کر سجاد کو شدید زخمی
کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے - زخمی سجاد کو تحصیل ہیڈ
کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا -