منگل , 01 دسمبر 2020ء
(292) لوگوں نے پڑھا
عمار شاہ پنجابی جوکہ پنجابی زبان کی تشہیر کے ایک بہت بڑے سفیر ہیں انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے پیچھے نظر آنے والا گنبد سکھ گرو ارجن سنگھ سے موسوم ایک عمارت کا ہے جوکہ خستہ حالی کا منظر پیش کررہا ہے۔ تحصیل چونیاں میں اس جیسی کئی عمارتیں اپنی تباہی کا منظر پیش کررہی ہیں۔ عمار شاہ پنجابی کا مذید کہنا تھا کہ ہم جب چھوٹے ہوتے تھے تو اس عمارت کا وسیع احاطہ ہم دیکھتے تھے اور اب یہ سکڑتے سکڑتے صرف ٹوٹا پوٹھا گنبد ہی رہ گیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسا کوئی نظام قائم کرے کہ اس طرح کی تاریخی عمارتوں کی حفاظت کا کوئی مستقل انتظام ہوسکے۔