اتوار , 22 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ، ڈاکٹر

ڈی ایچ کیو ہسپتال  قصور کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ، ڈاکٹر
محسن بدھ , 24 مئی 2023ء (32) لوگوں نے پڑھا
قصور : میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو قصور ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ اب تمام ڈاکٹرز اور پیرا میدیکل سٹاف چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ، ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ، پانچ  سال سے بند مشینوں کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کروا کر آئی سی یو ، سی سی یو اور ایچ ڈی یو سمیت تمام بند یونٹس  کو فعال کر دیا ہے- ان خیالا ت کا اظہار میڈیکل سپرنٹندنٹ ڈی ایچ کیو قصور ڈاکٹر فاروق احمد نے میڈیا سے ہسپتال کے حوالے سے ہونے والی ہنگامی ریفارمز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا - انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور مسائلستان کا گڑھ بن چکا تھا مگر اب صرف چند دنوں میں ہی عرصہ پانچ سال سے بند مشینوں کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کرواکر آئی سی یو ، سی سی یو اور ایچ ڈی یو سمیت تمام بند یونٹس کو فعال کر دیا گیا ہے - ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنایا گیا ہے اب قصورکے شہریوں  کو لاہور کے پرائیوٹ ہاسپٹل کی تمام  سہولیات ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں دستیاب ہونگیں - 

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now