محسن
منگل , 26 ستمبر 2023ء
(62) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر
محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت عید میلاد النبی کے انتظامات
کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس - ربیع الاول وہ مقدس مہینہ ہے جس
میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ دنیا میں تشریف لائے - آپ ﷺ تمام جہانوں کے
لیے رحمت العالمین ہیں - آپ ﷺ کا پیغام انسانیت
کے لیے مشعل راہ ہے - جشن ولادت مصطفی کل کائنات
پر اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے - آپ ﷺ نے نسل انسانیت
کو امن رواداری اور بھائی چارے کا عظیم پیغام دیا - آپ ﷺ کی ولادت
باسعادت کے مقدس دن کو مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائیگا - شہر بھر میں صفائی
ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائینگے - جلوسوں کیلئے تمام تر سہولیات مہیا کی
جائینگی - اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ، ڈپٹی
ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ، ضلعی امن کمیٹی
کے ممبران انجمن تاجران کے عہدیداروں کی شرکت -