پیر , 20 فروری 2023ء
(35) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر محمد
ارشد بھٹی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی /ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا
اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایس ای واپڈا محمد اصغر
سکھیرا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع
محمد اکرم طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، واٹر مینجمنٹ، اریگری گیشن، پولیس ،
کسانوں سمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی ۔ تمام محکموں نے اپنی اپنی
کارکردگی کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی ۔کھاد کی فراہمی اور زرعی ادویات کی کوالٹی
کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر غیر معیاری نمونہ جات والے ڈیلروں کیخلاف کاروائی
اور انکے خلاف مقدمات میں پیش رفت کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا-