محسن
پیر , 25 ستمبر 2023ء
(141) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر
صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس - محکمہ صحت کے افسران نے ڈینگی تدراک کی کاروائیوں کے بارے بریفنگ دی - ڈینگی تدارک
کے حوالے سے ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے محکمہ جات کی جواب طلبی - ڈپٹی کمشنر کا کہنا
تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے سازگار ہے ڈینگی تدارک کاروائیوں
کو مزید تیز کیا جائے - فیلڈ میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو یقینی بنایا
جائے - متعلقہ افسران وزٹ کر کے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد
پر چیک کریں - ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی
جائے -