محسن
ہفتہ , 30 ستمبر 2023ء
(35) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد
بھٹی کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی
کمیٹی روم میں منعقد ہوا - جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ، ڈی ایچ او
پروینٹو سروسز ، ڈی ایچ او میڈیکل سروسز سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی -
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر تا 6 اکتوبر
2023 تک منعقد ہو رہی ہے جس کے لیے مربوط لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے تاکہ کوئی
بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے -