محسن
بدھ , 22 فروری 2023ء
(176) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی
زیرصدارت مردم شماری کے حوالے سے اجلاس ہوا- اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ،
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور اعلی افسران موجود تھے- اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی ٹریننگ ، سیکورٹی اور دیگر
اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی - اس موقع پر بتایا گیا کہ جامع منصوبہ بندی
اور پالیسی سازی کو یقینی بنانے کیلئے 7ویں خانہ ومردم شماری ملکی تاریخ میں پہلی
ڈیجیٹل مردم شماری ہے جو یکم مارچ سے 2
اپریل تک جاری رہی گی – جس میں شمار گندگان گھرگھر جاکر ڈیٹا اکھٹا کرینگے-