محسن
بدھ , 23 اگست 2023ء
(81) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور ڈی پی
او طارق عزیز سندھو کے زیر صدارت انتظامی اجلاس۔
متعلقہ افسران کو عرس مبارک پر آنیوالے زائرین کیلئے تمام تر سہولیات کو یقینی
بنانے کی ہدایات - عرس مبارک کے موقع پر سیکورٹی
، پارکنگ ، صفائی ستھرائی ، لائٹنگ و دیگر بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات - حضرت
بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 25 تا 27 اگست تک منعقد ہو گی - عرس مبارک کے موقع پر 26 اگست (بروز ہفتہ)کو
مقامی چھٹی ہو گی - ڈپٹی کمشنر نے کہا میونسپل کارپوریشن ، واپڈا ، اوقاف ، ہیلتھ
، فوڈ اتھارٹی و دیگر محکموں کے افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینگے
- دربار کے احاطہ میں محکمہ ہیلتھ ، سول ڈیفنس ، پولیس ، فوڈ اتھارٹی ، واپڈا سمیت
دیگر محکموں کے کیمپ لگائے جائینگے - دربار کے ارد گرد کے علاقوں ، سڑکوں ، دربار
سے ملحقہ قبرستان و دیگر جگہوں پر لائٹنگ کے بہترین انتظامات کئے جائینگے -