محسن
جمعرات , 03 اگست 2023ء
(71) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی
کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا -
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکشن اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ
آفیسر سکینڈری ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ
افسران نے شرکت کی - اجلاس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی لیو انکیشمنٹ کیسز ، اساتذہ
و نان ٹیچکنگ ، سٹاف کی پرموشن بجٹ ترقیاتی سکیموں سمیت دیگر ایشوپر تفصیلی بریفنگ
دی گئی - ڈپٹی
کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تمام
سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے -