محسن
بدھ , 20 ستمبر 2023ء
(42) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کی زیر صدارت ضلعی افسروں کا اہم اجلاس
گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا - اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
جعفر چوہدری ، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر
لئیق ، سی ای او ایجو کیشن ملک ندیم انور، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس جہانگیر چوپڑا، ایم
ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فاروق عالم ، چیف افسر میونسپل کارپوریشن ، چیف افسر
ضلع کونسل ، چیف افسر میونسپل کمیٹیز، انچارج کے ٹی ڈبلیو ایم سمیت دیگر ضلعی افسر
موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ ، اے سی پتوکی رانا امجد محمود اور
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے - ڈپٹی
کمشنر نے تمام ضلعی افسروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں زیادہ سے
زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں -