محسن
منگل , 12 ستمبر 2023ء
(55) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور ڈی پی
او طارق عزیز سندھو سے کسان اتحاد کے عہدیداروں کی ملاقات - کسانوں نے کھاد اور
نہری پانی کی فراہمی ، بجلی کے بلوں کی درستگی سمیت دیگر مسائل بارے آگاہ کیا -
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقینی
دہانی - متعلقہ افسران کو کسانوں کو ریلیف
فراہم کرنے کیلئے پلان تشکیل دینے کی ہدایات - اسسٹنٹ کمشنرز کو کھاد کی سرکاری
نرخ ناموں پر فروخت ڈیمانڈ اور سپلائی کے عمل کی نگرانی کی ہدایات – ڈپٹی کمشنر نے
کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر زراعت کی
بہتری کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے - نہری پانی چوری کرنے والے افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا - کھاد کی مقررہ قیمت پر فراہمی کو ہر صورت یقینی
بنایا جائیگا - ضلعی انتظامیہ کسانوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے ہمہ وقت
کوشاں ہے -