محسن
جمعرات , 09 مارچ 2023ء
(122) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے پنجاب کالج میں سپورٹس گالا 2023کی
رنگا رنگ تقریب کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج ہذا ،اساتذہ اکرام ، طلباء و
طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ سپورٹس گالا کا آغاز رنگ برنگے غبارے ہوا میں
چھوڑ کر کیا گیا ۔ طلباء و طالبات نے کلچر شو، پی ٹی شو، ٹیبلو پیش کئے ۔ ڈپٹی
کمشنر نے سپورٹس گالا میں شرکت کرنیوالے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سراہا ۔اس
موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تدریس کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی نشوو نما کیلئے
ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رہنا بہت ضروری ہے -