محسن
بدھ , 05 اپریل 2023ء
(35) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر
قصور محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت یوم شہادت حضرت علیؓ کے انتظامات کے حوالے سے
جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد
ہوا - اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ، ضلعی
افسران ، ممبران امن کمیٹی ، علماء اکرام اور دیگر نے شرکت کی - اجلاس میں 17سے لیکر
23 رمضان المبارک کے دوران منعقدہ مجالس و جلوسوں کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی و دیگر
انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا - اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوم شہادت
حضرت علی کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے -