محسن
بدھ , 01 مارچ 2023ء
(55) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے ڈی
سی ہائوس پر نمبر لگا کر 7ویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا افتتاح
کر دیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری ، تحصیل انچارج مردم شماری
محمد رضوان بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی ہائوس کو 001م ش نمبر لگایا اور ٹیبلٹ
کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مردم
شماری کے پہلے فیز کا آغاز ہو چکا ہے جو یکم تا 15مارچ تک جبکہ دوسرا فیز 16تا
31مارچ تک جاری رہے گا۔ ضلع بھر میں کل 43چارج مردم شماری ، 319سرکلز مردم شماری
اور 3007بلاکس ہیں جس پر 262سپروائزرز اور 1661شمار کنند گان کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں
۔