محسن
بدھ , 17 مئی 2023ء
(35) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر محمد ارشد کی زیر
صدارت محکمہ ایجوکیشن کی کار کردگی کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد
ہوا - جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ، ڈسٹرکٹ آفیسرزایجوکیشن
، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ایجوکیشن اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اجلاس میں شریک ہوئے - اجلاس
کو سرکاری پڑھو اور جگمگاؤ سکول داخلہ مہم 2023 امتحانات کے نتائج ، سکولوں میں
شجرکاری مہم اور تدریسی عمل کی بہتری کے لیے کیے جانے والے دیگر اقدامات بارے تفصیلاً
بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کہنا تھا کہ تعلیم ہمارے روشن مستقبل کی
ضامن ہے ۔ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار
لایاجارہاہے ، سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے کو یقینی بنایا
جارہاہے، انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کو پڑھنے کے لیے
سازگار ماحول کی فراہم کرنے کے لیے سکولوں کی عمارتوں کی تزائین وآرائش کے ساتھ
ساتھ وہاں پرصفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کوہرصورت یقینی بنایا جائے -