پیر , 23 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت اخوت فاؤنڈیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت اخوت فاؤنڈیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس
محسن جمعہ , 28 اپریل 2023ء (22) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت اخوت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مصطفی آباد کو ماڈل سٹی بنانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ، اسسٹنٹ کمشنرز قصور ،  اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، سی او مصطفی آباد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی - اجلاس میں  بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اخوت فاؤنڈیشن اور لوکل کمیونٹی کے تعاون سے مصطفی آباد ماڈل سٹی کے نام سے منصوبہ شروع کیا جارہا ہے - پراجیکٹ کے تحت مرد و خواتین کیلئے ایجو کیشن و ملازمت کے مساوی مواقعے ، شہریوں کی اچھی صحت ، تعلیم کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی ، غربت کے خاتمے ، صاف پانی کی فراہمی ، صفائی ستھرائی ، سو فیصد ویکسی نیشن اور شہریوں کی فلاح وبہبود سمیت دیگر اقدامات کئے جائینگے - ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصطفی آباد کو ماڈل سٹی بنانے کے حوالے سے اخوت فاؤنڈیشن کیساتھ ملکر ضلعی انتظامیہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹ کو جلد ازجلد شروع کرنے کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کریں - 

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now