محسن
جمعہ , 17 فروری 2023ء
(42) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے زیر
صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد
ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ
کمشنرز قصور ، اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں ، اسسٹنٹ کمشنرز کوٹ رادھاکشن ، اسسٹنٹ کمشنرز
پتوکی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ، ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ محمد خرم
ابراہیم ، ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر اشفاق احمد خاں ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان
احمد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ
افسران نے شرکت کی ۔ محکمہ ہیلتھ کی طرف سے ڈینگی کیسز ، فوکل پرسن کی تعیناتی و
ٹریننگ اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی
کمشنر نے ہدایت کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں ڈینگی تدارک کاروائیوں
کی میٹنگ کریں-