ہفتہ , 21 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری سے متعلق اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری سے متعلق اجلاس
محسن پیر , 12 جون 2023ء (27) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز ڈسٹرکٹ سروس سنٹر انچارج اراضی ریکارڈ ، تحصیلدارزاور تمام ریونیو افسران نے شرکت کی - ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس انتقالات آبیانہ تاوان سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کی وصولی کا تفصیلاً جائزہ لیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 10کروڑ 47لاکھ روپے کی ریکوری ایف بی آر کی مدمیں 62لاکھ روپے ، واٹر ریٹ کی مد میں 8کروڑ 32لاکھ  واٹر ریٹ سابقہ کی مد میں 44لاکھ 79ہزار روپے ، رجسٹریشن فیس کی مد میں 38لاکھ 90ہزار روپے کی ریکوری زرعی ٹیکس کی مد میں 8کروڑ 45لاکھ ، آبیانہ کی مد میں 8کروڑ 32لاکھ روپے انتقالات کی مد میں 2کروڑ42لاکھ 20ہزارروپے کی ریکوری اور دیگر ٹیکسز کی مد میں لاکھوں روپے ریکوری کر کے حکومتی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں نادہندگان کیساتھ میٹنگز کریں اور سرکاری واجبات کی ریکوری کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں ٹارگٹ کے حصول کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریو نیو کی رہنمائی کریں اور نادہندگان کیخلاف قانون کیمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ 

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now