محسن
بدھ , 22 مارچ 2023ء
(43) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر محمدارشد بھٹی کا ڈی پی او طارق عزیز سندھو کے ہمراہ
فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس مصطفی آباد کا دورہ - آٹے کی تقیسم کے عمل، سکیورٹی،
عملے کی حاضری ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ضلع بھر میں قائم 57 فری آٹا ڈسٹری بیوشن
پوائنٹس پر تمام ترانتظامات کو مزید بہتر کیاجارہاہے۔ خواتین، مردومعذور افراد کے
لیے الگ الگ کائونٹرز قائم کیے گئے ہیں - مردوخواتین اورخصوصی افراد کو منظم اور
باعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ رش کو مدنظررکھتے ہوئے
آٹے کی تقسیم کے عمل کو مزید تیز کرنے کیلئے کائونٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا
۔ تمام ٹرکنگ پوائنٹس پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایاگیا ہے۔