بدھ , 16 ستمبر 2020ء
(449) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، ڈی سی قصور منظر جاوید کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے ڈینگی لاروا ملنے پر محکمہ ہائی وے کا دفتر سیل کردیا اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر نے کئی بار ہائی وے اتھارٹیز کے افسسز سے لاروا ملنے پر ان کو احکامات جاری کئے تھے کہ آفسسز کو ڈینگی لاروا سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں لیکن ان کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس کی بنا پر انہوں نے ڈی سی کے حکم پر آفس کو سیل کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی کی آفزائش کا باعث بن سکتا ہے انہوں نے تاکید کی تمام انتظامی افسسز اپنے ارد گرد صفائی کا بھرپور خیال رکھیں۔