جمعرات , 26 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے پیروی سے باز نہ آنے پر کچہری سے واپس گھر جاتے ماں بیٹے کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا

دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے پیروی سے باز نہ آنے پر کچہری سے واپس گھر جاتے ماں بیٹے کو اندھا دھند فائرنگ  کر کے قتل کر دیا
محسن جمعہ , 24 فروری 2023ء (73) لوگوں نے پڑھا
چونیاں:  دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے پیروی سے باز نہ آنے پر کچہری سے واپس گھر جاتے ماں بیٹے کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول کے ورثاء کا شدید احتجاج چونیاں الہ آباد روڈ کو بلاک کر دیا ڈی پی او قصور سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر چونیاں کچہری سے تاریخ سے واپس گھر جاتے ماں بیٹے کو دیرینہ دشمنی پر نامعلوم ملزمان نے چونیاں بائی پاس پر واپس اپنے گاؤں مستوال جگھیاں عزت جاتے راستے میں گھات لگائے فائرنگ کر کے موقع پر ہی قتل کردیا اور فرار ہو گئے مقتولین میں ماں کی شناخت 50 سالہ آسیہ بی بی اور 19سالہ بیٹے احمد لیاقت کے نام سے ہوئی ہے ورثاء کا کہنا ہے کہ مقتولین کی اپنے ہی گاؤں کے ارشد اور اصغر وغیرہ سے دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی کچھ عرصہ قبل احمد کے والد لیاقت اسلحہ والے کو بھی دن دیہاڑے ارشد نے الہ آباد کے قریب قتل کردیا تھا دونوں ماں بیٹا اس کیس کی پیروی کرتے تھے اس لئے قتل کر دیا گیا مقتولہ کے بھائی ارشاد پہلوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اصغر نے فون پر پیروی سے باز نہ آنے پر قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی ارشد جیل میں بند ہے جبکہ اصغر وغیرہ کافی عرصہ سے مفرور اشتہاری ہیں ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شہر چونیاں الہ روڈ پر لاشیں رکھ کر ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ کو بلاک کر کے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے اور ڈی پی او قصور طارق عزیز سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ڈی پی او قصور نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں
  • جرم
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now