محسن
بدھ , 23 اگست 2023ء
(102) لوگوں نے پڑھا
قصور : کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی ہدایات
کے مطابق دریائے ستلج کے نشیبی علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن مزید تیز کر
دیا گیا - تلوار پوسٹ پر پانی کا بہاؤ گزشتہ روز 2 لاکھو 22 ہزار 955 کیوسک تھا - آج دریائے ستلج میں تلورا پوسٹ پر چوبیس گھنٹوں
کے بعد پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 57 ہزار کیوسک ہے - آج مزید 4 سو لوگوں کو ریسکیو کیا
گیا - 11 میڈیکل کیمپس سے 7121 افراد کو طبی امداد اور ادویات دی گئی ہیں - تلوار پوسٹ
پر موبائل ہسپتال میں 1060 لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے -