محسن
پیر , 17 جولائی 2023ء
(40) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : نواحی نین وال کے قریب کھوکھر اشرف روڈ پر ڈکیتی کی
واردات ، بارات سمیت درجنوں مسافروں کو چار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا -متاثرین نے میڈیا
کو بتایا کہ چار ڈاکوؤں نے توڑی بھرا ٹرالہ لگا کر روڈ بلاک کر دیا ، دو لوٹ مار
کرتے رہے جبکہ دو مسافروں کو روکتے رہے ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود سمیت
درجنوں مسافروں سے ڈاکو نقدی ، موبائل فون ، زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار
ہوگئے ، اطلاع پر تھانہ صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی -