محسن
پیر , 17 اپریل 2023ء
(65) لوگوں نے پڑھا
قصور : کھڈیاں میں مبینہ ڈاکو
شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا - خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا - کھڈیاں کے
نواحی گاؤں کا رہائشی مسجد میں پروگرام کے
بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ ڈھولن روڈ پلی کے قریب ڈاکو نقدی 13 ہزار اور موبائل
فون چھین کر فرار ہو گیا - اطلاع ملنے پر
اہل دیہہ نے گھیرا ڈال کر مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر
دیا -