محسن
پیر , 15 مئی 2023ء
(38) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : پتوکی کے علاقے میں دو مسلح ڈاکو شہری سے ہزاروں روپے کی نقدی
اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے - تفصیلات کے مطابق ارسلان مجید بازار سے اپنے
گھر جارہا تھا کہ واپڈا آفس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں
نے روک کر 84 ہزار روپے کی نقدی رقم اور موبائل فون چھین لیا اور گولی مارنے کی
دھمکی دے کر فرار ہوگئے - تھانہ سٹی پولس نے متاثر شخص ارسلان مجید کی تحریری
درخواست پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا -