محسن
بدھ , 05 اپریل 2023ء
(40) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او طارق
عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر
پتوکی پولیس کی کاروائی - ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں
ملوث ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار- ملزمان کے قبضہ سے نقدی ایک لاکھ روپے، 4 موٹر
سائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد - ملزمان پتوکی اور اسکے گرد و نواح میں راہگیروں
سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے - ملزمان کی
گرفتاری کیلئے ایس ایچ او ملک طارق کی سربراہی میں مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی - پولیس
ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ
کو گرفتار کیا - ملزمان نے دوران تفتیش متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا - ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر
تھانہ صدر پتوکی پولیس کو شاباش دی -