محسن
پیر , 27 مارچ 2023ء
(89) لوگوں نے پڑھا
ڈکیت گینگ کا سربراہ ساتھی سمیت گرفتار - تھانہ راجہ جنگ پولیس کی
ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے
خلاف کامیاب کاروائی ۔ چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سربراہ ساتھی سمیت گرفتار - ملزمان کے قبضہ سے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے، 2 موٹر سائیکل، 5 موبائل فون اور اسلحہ
برآمد - ملزمان موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر رائیونڈ روڈ پر وارداتیں
کرتے اور مزاحمت پر فائر مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے- ملزمان نے دوران تفتیش 20 سے زائد سنگین وارداتوں
کا انکشاف کیا ، مزید تفتیش جاری ہے - ڈی
پی او طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او راجہ محمد ارشاد اور انکی ٹیم
کو شاباش دی -