محسن
منگل , 21 مارچ 2023ء
(37) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے تھانہ راجہ جنگ اور
کوٹرادھاکشن کا دورہ کیا ، فرنٹ ڈیسک پر
پینڈنگ درخواستوں کا جائزہ لیا – ڈی پی او قصور نے محرر روم کے ریکارڈ ، حوالات کی
صفائی اور قیدیوں کی حراستگی کا تفصیلی جائزہ لیا - ڈی پی اوقصور نے تفتیشی افسران کے
کمروں اور جوانوں کی بیرکو ں کو بھی چیک کیا، تھانہ کوٹرادھاکشن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاذ کیا، ڈی پی او قصور نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او
کوٹرادھاکشن ڈاکٹر ذوالفقار اور ریکارڈ کی درستگی پر محرر کوٹرادھاکشن کو شاباش دی
جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر ایس ایچ او راجہ جنگ کی سرزنش جبکہ محرر راجہ جنگ
کو شوکاز نوٹس جاری کیا، ڈی پی او قصور کی عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے
اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی -